خاتون اہلکار کو رقص کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا

September 01, 2018

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس’اے ایس ایف‘ کی خاتون اہلکار کو گانے پر رقص کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔

اے ایس ایف کی خاتون اہلکارکی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں سیالکوٹ ایئرپورٹ پرتعینات خاتون اہلکار گانے پر اپنی ویڈیو بنارہی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اے ایس ایف نےویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعدمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا اور اپنے ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی ۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں پنجاب پولیس کی باوردی خاتون اہلکار بالی ووڈ فلم کے گانے پر رقص کر رہی تھیں۔