بریلی میں پر اسرار بخار،دس دن میں 27افراد کی جان لے گیا

September 02, 2018
 

بریلی میں پر اسرار بخار سے27افراد کی موت واقع ہونے کے بعد اسپتال اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہےاور اسپتال میں داخل مریضوں میں خوف پھیل گیا ہے۔

اسپتال میں اتنی زیادہ تعداد میں ہونے والی اموات کی اطلاع پر ریاستی وزیرراجیش اگروال نے اسپتال کا دورہ کیا ،دورے کے دوران جب ان سے ادویہ کی عدم فراہمی کا شکوہ کیا گیا تو صورت حال دو آتشہ ہو گئی اور وزیر موصوف نے نہ صرف ڈاکٹروں کی خوب کلاس لی بلکہ خاتون انچارج کو جیل بھیجنے کی بھی دھمکی دے دی۔

ریاستی وزیر راجیش اگروال نے ضلع کمشنر سے اس تمام صورت حال پر رپورٹ طلب کر لی ہے ،واضح رہے کہ بریلی کے آنولا قصبہ میں واقع اسپتال میں صرف دس دنوں کے دوران 27افراد کی موت واقع ہو ئی ۔


مکمل خبر پڑھیں