انتونیو گوئیتریس کی لیبیا میں پرتشدد واقعات پر شدید مذمت

September 02, 2018

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوئیتریس نے لیبیا میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے اظہار تشویش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لیبیا میں اقوام متحدہ کے سیز فائر معاہدے کے تحت فسادات کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب لیبیا کی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت طرابلس کے مضافات میں ہونے والی جھڑپوں میں 39 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

واضحرہے کہ طرابلس کے مضافات میں یہ جھڑپیں 5 روز سے مخالف گروپوں کے درمیان جاری ہیں ۔