خاتون نے روبوٹک بازو کی مدد سے وائلن بجایا

September 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہمت اور حوصلہ بلند ہو تو شوق کے راستے میں معذوری بھی رکاوٹ نہیں بنتی اب اس خاتون کو ہی دیکھ لیں جس نے ایک بازو سے محروم ہونے کے باوجوداپنے شوق کی تکمیل کی اور روبوٹک بازو کے ذریعے وائلن بجا کر حاضرین کو دنگ کر دیا۔

جاپان سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون ایک بازو سے محروم ہے تاہم موسیقی سےبے حد لگاؤ رکھتی ہے اور وائلن بجانے کے جنون میں مبتلا ہے ۔

ایک بازو نہ ہونے کے باوجود اس باہمت لڑکی نے روبوٹک بازو کا سہارا لیا اور اپنے شوق کی تکمیل کرتے ہوئے ایسے سُر بکھیر ے کہ سننے والوں کے کانوں میں رَس گھل گیا اور حاضرین سحر زدہ ہو کر اسے وائلن بجاتے دیکھتے رہے ۔ یہ باہمت لڑکی مختلف شوز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کر چکی ہے جو سینکڑوں ہزاروں معذورافراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلٰی مثال بھی ہے ۔