نئے جناح کیمپس میں 10ہزار پودے لگائے جائیں گے، ڈاکٹر جاوید اکرم

September 04, 2018

لاہور ( جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے جناح کیمپس میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم کے دوران نئے جناح کیمپس میں 10ہزار پودے لگائے جائیں گے۔