کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

September 04, 2018

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں3دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ،دھماکا خیز مواد اور خود کش جیکٹس برآمدہوئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق کارروائی پولیس اور حساس اداروں نے مل کر کی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہےجبکہ دہشت گردوں سے ملنے والی خودکش جیکٹس کا وزن 25 کلو ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔