64 سالہ دادا ابا نے صحت مند زندگی کا راز بتا دیا

September 04, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے جس کی بڑی وجہ ورزش نہ کرنا ہے لیکن یہ دادااباایسے لوگوں کیلئے ایک مثال ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ سے تعلق رکھنے والے جمناسٹک کھلاڑی نے زندگی کی64بہاریں دیکھ لی ہیں لیکن اس عمر میں بھی وہ بالکل تندرست دکھائی دیتے ہیں۔یہ معمرشخص اب بھی روزانہ جمناسٹک کی باقاعدگی سے پریکٹس کرتے ہیں اور مختلف ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔

زمین سے کئی فٹ اونچے اسٹیل اسٹینڈ پر کھڑے ہو کے یہ جمناسٹ کا آغاز کرتے ہیں تو مہارت سے چاروں جانب گھومتے ہوئے ان دادا ابا کا نہ تو توازن بگڑتا ہے نہ ہی ان کے پیروں کی گرفت کمزور پڑتی ہے ۔

اس شخص کے مطابق یہ اپنے تمام کام خود سر انجام دیتے ہیں اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ بڑھاپے میں بھی آج کل کی نوجوان نسل کیلئے ایک مثال ہیں۔