گرانٹ بریڈ برن قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ مقرر

September 06, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈ برن کو ٹیم کا نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا ۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈسےتعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن ان دنوں اسکاٹ لینڈکرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں مصروف ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سے قومی ٹیم کی فیلڈنگ کوچنگ کے لئے رابطہ کیا جس پر بریڈ برن نے رضامندی ظاہر کردی۔

گرانٹ بریڈبرن کا تقرر 3برس کےلئے کیا گیا ہے ،وہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں جوائن کریں گے ۔

گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔