پالش نژاد برطانوی خاتون کراچی میں، ویڈیو وائرل

September 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


روشنیوں کے شہر کراچی کی خوبصورتی دیکھنی ہے تو اس خاتون سیاح کی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھیں جس نے پورا کراچی گھوما تو تما م مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوط کر لئے ۔

طارق روڈ سے ایمپریس مارکیٹ، کلفٹن کاخوبصورت ساحل، مزار قائد، صدر ،موہاٹا پیلس سمیت پورے کراچی کی سیر کرنیوالی ایوا زیوبیک نامی یہ سیاح کراچی کی خوبصورتی سے نہایت متاثر ہوئی ، یہاں تک کے کراچی کے مزے مزے کے کھانے بھی کھائے اور اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہو گئی ۔

ایوا کو کراچی کی مٹھائیان اور جلیبیاں بھی بہت پسند آئیں ۔ سی ویو کی سیر کے دوران ایوا نے گھُڑ سواری اور اونٹ کی بھی کی اور روشنیوں کے شہر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ ہاپائی ۔

اس دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی خوب دھوم مچائی اور جس نے کراچی کی سیر پر مبنی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھی سراہے بغیر نہ رہ پایا۔