جیک ما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

September 08, 2018

معروف چینی کمپنی علی بابا کے شریک بانی جیک ما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


علی بابا ڈاٹ کام کے بانی جیک ما کا کہنا ہے کہ ای کامرس کمپنی کو خیر باد کہہ کر تعلیم کی فروغ کے لئےکام کروں گا۔

جیک ما 10 ستمبر 1964 میں ہینگ ژو، چین میں پیدا ہوئے۔ 54 سالہ جیک ما کا اصل نام ما یون ہے۔ان کو بچپن ہی سے انگریزی بولنے کا بہت شوق تھا اور وہ اس کی پریکٹس کے لئے روزانہ ہینگ ژو ہوٹل جاتا تھا، جو اس کے گھر سے کافی فاصلے پر تھا۔

ای کامرس کمپنی علی بابا میں کام کرنےسےپہلےجیک ما ایک یونیورسٹی میںانگریزی کے ٹیچر تھےجہاں ان کی ماہانہ تنخواہ صرف 12ڈالر ہوتی تھی۔

علی بابا کی بنیاد 1999میں B2B ای کامرس ویب سائٹ کے طور پر رکھی گئی جس کا مقصد چینی مینوفیکچررز کوغیرملکی خریداروں کے ساتھ جوڑنا تھا، تاہم آج علی بابا ڈاٹ کام کا شمار ای کامرس کی سب سے بڑی ویب سائٹس میں ہوتا ہے۔

کمپنی کےساتھ ساتھ انکےذاتی اثاثوں کی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔فوربز میگزین نے جیک ما کو 2017 میں چین کا امیر ترین شخص قرار دیا تھا اور اب عالمی نقطۂ نظر سے وہ دنیا کے ساتویں امیر ترین شخص ہیں۔

ابتدأ میں انہیں کافی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ایک بار جیک ما سے سوال کیا گیا کہ زندگی میں اتنی بار جگہ جگہ پر ناکامی کے بعد آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ جیک ما نے جواب دیا کہ ناکامیاں تو زندگی کاحصہ ہیں۔ ہمیں ان کی عادت ڈال لینی چاہیئے کیوں کہ دنیا میں کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا۔