عامر کی جیت پر مداحوں کے بھنگڑے اور ہلا گلہ

September 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کی ،سیموئل ورگاس سے جیت پر ،مداحوں نے بھنگڑے ڈالے اور ہلا گلہ کیا، ان کا کہنا تھا اب انہیں عامر خان اور مینی پیکیو کی فائٹ کا انتظار ہے۔

عامر خان نے باکسنگ رنگ میں حریف کو شکست دی، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی خوشی سے نہال ہوگئے، اس موقع پر نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے۔

کنگ خان کی فائٹ دیکھنے پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں پہنچی، عامر کے تابڑ توڑ مکے حریف کو پڑے تو مداحوں نے لطف اٹھایا اور اس خوشی کا اظہار انہوں نے میچ کےبعد بھنگڑے ڈال کر کیا۔

میچ کے بعد عامر نے اعلان کیا ہے کہ اب ان کا ہدف ویلٹر ویٹ چیمپئن مینی پکاو ہیں، دوسری جانب عامر کے مداح اس فائٹ کے لیے بھی بے چین نظر آ رہے ہیں۔