انگلینڈ کی بھارت کیخلاف 154 رنز کی برتری، بیٹنگ جاری

September 10, 2018

اوول ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 292 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 114 رنز بنالیے، ہوم ٹیم کی مجموعی برتری 154 رنز ہوگئی ۔

لندن اوول میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے پہلی نامکمل اننگز 174 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی اور پوری ٹیم 292 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جڈیجا نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ وہاری نے 56 رنز بنائے۔

اینڈرسن ، اسٹوکس اور معین علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

انگلینڈ نے دوسری اننگز 40 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی اور کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 114 رنز بنالیے، ایلسٹر کک 46 اور کپتان جو روٹ 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔