فیصل آباد: جائیداد کا تنازع، بھائی کے ہاتھوں 2بہنیں قتل

September 10, 2018
 

فیصل آباد میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے اپنی 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر سفاک بھائی نے اپنی دو بہنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بہنوں کی وراثت اپنے نام کرانا چاہتا تھا، جن کے انکار پر اس نے ان پر فائرنگ کر دی۔

مقتولہ نازیہ اور شازیہ نرس تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مفرورملزم عاطف کوتلاش کیا جا رہا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں