آسٹریلوی بحری فوجی مشقوں میں چین کی شرکت

September 10, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیا کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقوں میں ستائیس ممالک کی بحریہ کے فوجی شریک ہیں۔

ان مشقوں میں 23 بحری جہازوں کے ساتھ آبدوزیں بھی شامل ہیں۔ چین پہلی مرتبہ آسٹریلیا کی بحری فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔

تین ہزار چینی فوجی ان مشقوں کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

یہ فوجی مشقیں آسٹریلوی بندرگاہ ڈارون کے شمال میں جاری ہیں۔ جنگی مشقوں میں شریک آسٹریلین بحری دستے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جوناتھن میڈ کا کہنا ہے کہ چین کی شرکت دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہے اور یہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہو گا۔

پاکستان بھی ان فوجی مشقوں کا ایک شریک ملک ہے۔


مکمل خبر پڑھیں