مڈلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وقاص رضا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

September 12, 2018

کوونٹری (نامہ نگار)مڈلینڈ کرکٹٹیم کے کھلاڑی و بزنس مین وقاص رضا رشتہ ازدواج میںمنسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں کوونٹری کونسل کے ڈپٹی لیڈر عبدالسلام، کونسلرز سماجی ثقافتی حلقوںکے علاوہ برٹش افراد نے شرکت کی۔ شادی کے موقع پر گھوڑوں کے ڈانس، گھڑسواری، ڈھول کی تھاپ نے علاقے کے شہریوں کو بھی محظوظ کیا۔ برٹش عوام کا کہنا تھا کہ یہ شادی منفرد اور پکوان سے بھرپور تھی، کھانوں کی لذت نے پاکستانی کلچر کو اور زیادہ پاپولر کردیا۔ تقریب میں دولہا کے قریبی سکھ دوستوں نے دھمال ڈالا جس سے بچے، بوٖڑھے، مرد، خواتین لطف اندوز ہوئے۔ وقاص رضا نے کہا کہ میرا مقصد زیادہ سے زیادہ برٹش اور دوسری کمیونٹیز کے لوگوں کو مدعو کرکے اپنے کلچر اور پاکستان سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر وقاص رضا، دولہا کے بھائی محمد شہباز، اعجاز لاہوری، ملک سعید، محمد سبحان و دیگر نے بھی دھمال ڈالا اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ (تصاویر صفحہ 7پر ملاحظہ کیجئے)