میپکو آفس میں چیف پارسل افسر بن کر ملازمین کی ویڈیو بنانے والا ریلوےملازم پکڑا گیا

September 12, 2018
 

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو آفس میں چیف پارسل آفیسر بن کر ملازمین کی ویڈیو بنانے والا ریلوے ملازم موقع پر پکڑا گیا جسے ساتھی ملازمین نے آ کر رہائی دلائی، بتایا گیا ہے کہ ریلوے پارسل کلرک ندیم مغل گزشتہ روز میپکو آفس گیا اور وہاں کے ملازمین کو کرپٹ کہہ کر ان کی ویڈیو بنانے لگا جسے میپکو ملازمین نے دھر لیا، ندیم مغل نے وہاں اپنا تعارف چیف پارسل آفسر ریلوےکروایا تاہم سروس کارڈ پر پارسل کلرک کا عہدہ ظاہر ہونے پر میپکو ملازمین نے پولیس بلا لی، پارسل کلرک نے پکڑے جانے پر ریلوے سٹیشن سے اپنے ساتھی ملازمین کو موقع پر بلا لیا جنہوں نے منت سماجت کے بعد جان بخشی کروائی، ندیم مغل کے مطابق غلط ریڈنگ کے تحت اس کے بجلی کے میٹر میں زائد یونٹ ڈال دئیے گئے تھے جسے ٹھیک کروانے گیا تو میپکو اہلکاروں نے جھگڑا شروع کر دیا جن سے خود کو بچانے کے لئے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلایا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں