کے ایم یو اور کے سی ڈی کے مابین معاہدہ طے پا گیا

September 12, 2018

پشاور(خبر نگار خصوصی )خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاو راور خیبر کالج آف ڈینٹسٹری (کے سی ڈی) پشاورکے درمیا ن اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کیلئے ایک اہم معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں کے ایم یو میں ایک تقریب منگل کے روز منعقد ہو ئی، جس میں کے ایم یوکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید اورکے سی ڈی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت کے ایم یو اورکے سی ڈی ڈینٹسڑی سے متعلق شعبو ں میں با ہمی تعا ون کے علاوہ مشترکہ منصوبوں کے تحت تحقیق اور تربیت کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ متذکرہ مفا ہمت کی یا داشت میں اس با ت پر بھی اتفا ق کیا گیا کہ دونوں ادارے مختلف شعبوں میں طلباء و طالبات اور فیکلٹی کے تبا دلوں اور ایک دوسرے کے تجر با ت سے استفا دہ کیلئے بھی مشترکہ کوششیں کی جا ئیں گے۔ معا ہدے کے تحت دو طر فہ رابطوں اور ایک دو سرے کے تجر با ت سے استفادے کیلئے ایک مر بو ط طر یقہ بنا یا جا ئے گا جس کی نگرانی دونو ں اداروں کے سربراہان کے علاوہ متعلقہ شعبوں کے نگران مشتر کہ طور پر کر یں گے ۔