میٹروپولیٹن کے اجلاس کی اطلاع بذریعہ لیٹر نہیں دی گئی، سرور خان بازئی

September 12, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آزاد کونسلر وارڈ4سرور خان بازئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میئر ڈپٹی میئر اور افسران نے جو11ستمبر کو اجلاس طلب کیا ہے اس کی اطلاع انہیں اجلاس سے کچھ گھنٹے قبل سرکاری ٹیلیفون سے دی گئی جبکہ سابقہ ادوار میں میئر وسٹی ناظمین اور ٹائون ناظمین اجلاس سے کئی روز قبل لیٹر کے ذریعے اطلاع دیتے تھےانہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاج کے سلسلے میں کوئٹہ سے باہر ہیں رول کے مطابق اجلاس سے کچھ دن قبل سرکلر جاری کیا جانا چاہیے تھا ممبر کو ان کے گھر تک سرکلر پہنچایا جاتا ایمر جنسی اجلاسوں کیلئے بھی ان کو کونسلروں کے گھروں یا یوسی آفس تک اطلاع دی جاتی تھی مگر ایسا نہیں کیاگیا انہوں نے کہا کہ بتایا جائے2018ء میں کوئٹہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے کتنے اجلاس بلائے گئے میٹروپولیٹن کے کونسلران اور ان کی قرار دادوں فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے صرف ون مین شو ہے موجودہ دورانیہ میں لا تعداد کام اور لا تعداد فیصلے کونسل کی منظوری کے بغیر ہوئے ہیں میئر ڈپٹی میئر اور افسران کا بجٹ ستمبر2018ء میں بھی پیش نہیں کرسکے2014ء کے فنڈ بہت سے کونسلروں کے آج تک مکمل نہیں ملے اربوں روپے کا بجٹ پی ایس ڈی پی فنڈ ودیگر فنڈ سی ایم فنڈز کروڑوں روپے کی مشینری کی خریداری وغیرہ کی تفصیل آج تک کونسل کے اجلاس میں پیش نہیں کی گئی سرور بازئی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ کونسلروں میں برابری پر فنڈ وغیرہ تقسیم نہ کرنے کا نوٹس لیا جائے ۔