باؤجی آنکھیں کھولو، اللہ تعالیٰ آپکو صحت دے، بیگم کلثوم کو نواز شریف کے آخری الفاظ

September 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اپنی مرحوم اہلیہ بیگم کلثوم کے لئے آخری الفاظ ’کلثوم آنکھیں کھولو،باؤجی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے‘ تھے۔

کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے ا سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔ نواز شریف پاکستان واپسی سے قبل آخری مرتبہ اپنی اہلیہ کی عیادت کو گئے تاہم وہ بیہوش تھیں۔

اس دوران نواز شریف نے انہیں پکارتے ہوئے کہا ’ذرہ آنکھیں کھولیں باؤجی، کلثوم باؤجی، کلثوم باؤجی، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے‘۔