بینکنگ کورٹ، انور مجید اور بیٹے عبدالغنی مجید کو پیش نہ کرنے پر میڈیکل سرٹیفکیٹس بنانے والے ڈاکٹرزذاتی حیثیت میں طلب

September 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور بیٹے عبدالغنی مجید کو پیش نہ کرنے پر میڈیکل سرٹیفکیٹس بنانے والے ڈاکٹرز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کارڈیو اسپتال کے ڈاکٹر نوید اللہ خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے جناح اسپتال کی ڈاکٹر نو شین اقبال کو بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے ملزمان کو پیش نہ کرنے پر جیل سپرنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔جیل حکام نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو پیش نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا ۔ جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو اسپتالوں سے لینے گئے تو میڈیکل سرٹیفکیٹس دے دیئے گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انور مجید اور عبدالغنی مجید کی طبیعت خراب ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹرز اور جیل سپرنڈنٹ 25 ستمبر کو پیش ہوں اور وضاحت دیں۔