میجرعزیز بھٹی کا یوم شہادت آج منایا جائے گا

September 12, 2018

فیصل آباد (اے پی پی )بری فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر 1965ءکے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا یوم شہادت آج 12ستمبر بروز بدھ کو قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965 ءکو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا ۔ا نہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حید ر سے نوازا گیا ۔ آج شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اورفاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ اس موقع پر مساجد میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔