مظفر گڑھ،12دکانوں میں چوری، تاجروں کا احتجاج

September 12, 2018

مظفرگڑھ میں گزشتہ رات 12دکانوں میں چوری کی وارداتوں کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

چوری ڈکیتی کی واردتوں پر تاجروں نے احتجاج کیا اور مین شاہراہ کو کچھ دیر کے لیے بلاک کر دیا۔

مظفر گڑھ کے علاقوں رنگ پور اور بھٹہ پور بائی پاس پر رات گئے ڈاکو 12دکانوں سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ڈکیتی کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

چوری کی وارداتوں کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور کچھ دیر کے لیے جھنگ روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔

بھٹہ پوربائی پاس پر ہی ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 2شہریوں سے ڈھائی لاکھ روپے بھی چھین لیے ہیں۔