کراچی سچل میں خاتون کی قبر کشائی ،قتل کی تصدیق

September 12, 2018

کراچی کے علاقے سچل میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون کی قبرکشائی ، ڈاکٹرز کے مطابق مقتولہ کو انتہائی قریب سے 7 گولیاں ماری گئی تھیں۔

سینئرایم ایل او کے مطابق قتل کی گئی 16 سال کی صفدانہ کو جسم کےمختلف حصوں پر7 گولیاں ماری گئی ، گولیاں گردن، پاؤں اور سینے پرماری گئی تھیں۔

ڈاکٹرقرارعباسی نے بتایا کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی نہیں ملے ،جبکہ مقتولہ کی موت کی وجہ فائرنگ ہی ہے۔

واضحرہے کہ 28اگست کو کراچی کے علاقے سچل میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کوقتل کیا گیا تھا ، جبکہ 16 سالہ صفدانہ کے سسر سمیت 4 افراد زیر حراست ہیں۔