جب چاہوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم سائن کرلوں، میرا

September 12, 2018
 

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اسٹار’ شاہ رخ خان کے ساتھ جب چاہوں فلم سائن کرلوں ، یہ فیصلہ میںخود کروںگی۔‘

اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کبھی اپنی گلابی انگلش تو کبھی دیگر کسی تنازع کے باعث شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں میرا نے اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرکے نہ صرف سب کو حیران کردیا تھا بلکہ سوشل میڈیا پر کافی داد بھی سمیٹی تھی لیکن اب انہوں نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق بیان دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔

اداکارہ میرا کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایک مرتبہ مجھ سے لاس اینجلس ٹائمز کے رپورٹر نے پوچھا کہ اگر آپ ایک سپر اسٹار ہیں تو شاہ رخ خان کب آپ کے ساتھ کام کریں گے؟

میرا کے مطابق صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ہی یہ فیصلہ کروں گی کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کب کام کرنا ہے۔

اداکارہ میرا کے بیان پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے تنقید کانشانہ بناتے ہوئے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ۔


مکمل خبر پڑھیں