انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم تنقید کی زد میں

September 12, 2018

بھارت کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے ۔

اوول ٹیسٹ میچ میں 118 رنز سے شکست کے بعد چاروں طرف سے بھارتی ٹیم تنقید کی زد میں آگئی ہے ۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ۔

ان سے رپورٹر نے پوچھا کہ کیا یہ 15 سال میں بھارت کی بہترین ٹیم ہے ؟جس پر ویرات کوہلی کا جواب بھی روکھا ساتھا ۔