نوازشریف کی والدہ کے ہمراہ اہلیہ کی قبر پر حاضری

September 15, 2018

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کے ہمراہ اہلیہ کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

نوازشریف نے اہلیہ کی قبر پر پھول بھی چڑھائے ،سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل کل ادا کی جائے گی ۔

جاتی امرا میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کےلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

شہبازشریف نے بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہناتھاکہ قوم کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے خاندان کی ڈھارس بندھائی۔

شہبازشریف نےمزید کہا کہ کلثوم نواز کی رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے ، عوام اورہمدردکلثوم نواز کے لئےاپنے علاقوں میں ہی دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام کرکےجزائے خیر میں حصہ ڈالیں۔

انہوں نےیہ بھی کہاکہ‎رسم قل میں صرف شریف فیملی کی شرکت،عوام، ہمدردوں کو زحمت اور پریشانی سے بچانے کے لئے ہے۔