این اے 124شاہد خاقان،این اے 131 سے سعد رفیق کو ٹکٹ مل گیا

September 15, 2018

مسلم لیگ نے نے ضمنی الیکشن میں لاہور کے قومی کے 2 حلقوں سے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے لاہور کے قومی اور صوبائی کے 4 حلقوں کےلئے پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق این اے 124 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوںگے۔

مسلم لیگ ن نے این اے 131 سے ایک بار پھر خواجہ سعد رفیق کو میدان میں اتارا ہے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 164میں سہیل شوکت بٹ اور پی پی 165 سے ملک خالد فاروق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔