’فلورینس‘ سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہوگئی

September 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکا میں سمندری طوفان ’فلورینس‘ سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، درجنوں افراد زخمی ہیں ، طوفان کے باعث اندرون اور بیرون ملک دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کیرولائنا کے کئی علاقوں میں 30 انچ تک بارش ہوئی، نشیبی علاقوں میں مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور بجلی سےمحروم افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے ہفتے تک جاری رہنےکی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے شمالی کیرولائنا کی 8 کاؤنٹیز کو آفت زدہ قراردینے کی منظوری دے دی ہے۔