وزیر اعظم کی کراچی آمد، لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج

September 16, 2018

وزیر اعظم عمران خان کی کراچی میں مزار قائد آمد پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور نادرا کے برطرف ملازمین نے احتجاج کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی مزار قائد آمد پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کے لیے احتجاج کیا، مظاہرین نے بینرز تھامے ہوئے تھے اورمسلسل نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کے پیاروں کو بازیاب کرایا جائے۔

دوسری جانب نادرا کے برطرف ملازمین نے بھی اپنی برطرفی کے خلاف احتجاج کیا۔