عمران خان کے اقتدار کا ایک ماہ مکمل

September 17, 2018

وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار کا ایک ماہ مکمل ہوگیاجس پر اپوزیشن کا کہنا ہےکہ حکومت اصل ایشوز کے بجائے گاڑیوں اور بھینسوں کی سیاست کر رہی ہے۔

حکومتی اتحادی بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو بھی شکوہ ہے کہ اب تک ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی۔

ادھر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی اعتراف کیا کہ مسائل کا گڑھا جتنا سوچا تھا اس سے زیادہ گہرا ہے۔

واضحرہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 100روزہ پلان جاری کیا تھا جس میںسے آج 30 دن یعنی ایک ماہ پورا ہوگیا ہے۔

اس 100روزہ پلان میںانہوں نے عوام کی مشکلات کا حل نکالنے سمیت غریبوں کے لیے گھر بنانے اور نوجوانوںکو نوکریاںدینے کے وعدے کیے تھے۔