سکھر بورڈ، رجسٹریشن فارم کی وصولی کی تاریخ میں 2اکتوبر تک توسیع

September 18, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) سیکریٹری تعلیمی بورڈ سکھر محمد رفیق پلھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس سی پارٹ ون (کلاس نویں ) کے سالانہ امتحان 2019 کے ریگیولر امیداواروں سے انرولمنٹ فارم پرائیویٹ امیدواروں سے رجسٹریشن فارم لیٹ فیس کے ساتھ ان کے پرائیویٹ ادارو ں کی معرفت وصول کرنے کے لیے2اکتوبر 2018 تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ تمام گروپس کے ریگیولر امیدارو ں کے لیے 250روپے لیٹ فیس کے اضافے سے800روپے ، جبکہ پرائیویٹ امیداروں سے 300روپے لیٹ فیس کے اضافے کے ساتھ ٹوٹل 1200روپے وصول کیے جائینگے ۔