یوم دفاع پاکستان اسپورٹس فیسٹیول

September 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس بی یوم دفاع پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کے ون ویل سائیکلنگ میں اکرم اور جمناسٹک کے مقابلوں میں برکت علی نے کامیابی حاصل کرلی۔ سیکرٹری اسپورٹس ہارون احمد خان کی ہدایت پر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہل پارک اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ون ویل سائیکلنگ اور جمناسٹک کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ فاتح کھلاڑیوں میں ملک بلوچ ملنگ انعامات تقسیم کئے۔ سستی بستی، ٹکری ویلج میں ہونے والے ون ویلنگ سائیکل ریس میں30سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اکرم نے پہلی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب رحمت ملنگ اور حاجی انور نے حاصل کی۔ جمناسٹک مقابلوں میں برکت علی نے پہلی، دوسری پوزیشن جاوید جبکہ تیسری پوزیشن عبدالحق نے حاصل کی۔