حیدرآباد : انڈر13 اور 16 کرکٹ ٹیموں کے ٹرائل کا پہلا مرحلہ مکمل

September 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ریجن انڈر13 اور 16ٹیموں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ کوہسار گرائونڈ پر منعقدہ 2روزہ ٹرائلز میں ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ دونوں ٹیموں کے انتخاب کیلئے پاکستان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن ثناء اللہ بلوچ، سابق ٹیسٹ کرکٹر منظور الٰہی اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سید فرقان عظیم نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پرکھتے ہوئے انڈر13کیلئے 32اور انڈر16ٹیم کیلئے 38کھلاڑیوں کو کلائی ٹیسٹ کیلئے منتخب کیا۔ اس موقع پر صدر ڈی سی اے حیدرآباد شکیل احمد قریشی، سابق سیکرٹری احمد علی جعفری، نیاز محمد قریشی، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرئوف، آفتاب منور، عمران نصیر، اختر بنگش، افسر علی، جامشورو ڈسٹرکٹ کے رانا سجاد، پرویز خان، اعجاز شیخ، سید شاکر علی، شکیل قائم خانی، تاج ولی، اور ندیم یوسف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔