عوام کی حکمرانی قائم کرنا جدوجہد کا حصہ ہے، ایم کیو ایم پاکستان

September 18, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہد ملک سے موروثی حکمرانی کا خاتمہ کرکے عوام کی حکمرانی قائم کرنا پر مبنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے ایم کیوایم حیدر آباد زونل آفس پر ٹاؤنز و یوسیز کے ذمہ داران کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںجوائنٹ آرگنائزاراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،ٹاؤن ،یوسی کے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کےلئے ایم کیو ایم کی کاؤشیں ہمیشہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں عوام کی حکمرانی سے خائف باطل قوتیں ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کررہی ہے اور ایم کیوایم کےخلاف سازشیں کوئی نئی بات نہیں ہے ان سازشوں کا مقابلہ ایم کیوایم اپنے قیام سے کرتی آرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ باطل قوتوں کو ناکام بنانے کےلئے ہمیں مزید اپنا آپ کو نظریاتی طور پر مستحکم بنانا ہے تاکہ کوئی بھی سازش اور طاقت ہمیں ہمارے مشن و مقصد سے دور نہ کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ جہان اتحاد ہوتا ہے وہاں طاقت ہوتی ہے اور جہان طاقت ہوتی ہے وہاں کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے اسلئے ہمیں اپنے اتحاد کو پہلے سے زیادہ مضبوط اورمستحکم بناناہے۔