جام شورو :سندھ یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

September 18, 2018

جام شورو (نامہ نگار)سندھ یونیورسٹی جام شورو کے ملازمین کی تنظیم سیوا کی جانب سے ملازمین کے بنیادی مسائل حل نہ کرنے پر سندھ یونیورسٹی جام شورو کے ایڈ منسٹریشن بلاک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے شرکا ء سے غلام بنی بھلائی ،محمد علی گھانگھرو، غلام مصطفی چانڈیوودیگر نے خطاب کرنے کے دوران مطالبہ کیا کہ ملازمیں کے تمام بنیادی مسائل حل کرکے بے چینی دور کی جائے۔