پنوعاقل: زرعی ادویات و یوریا کی دکانوں پر چھاپے ، نمونے حاصل کرلئے

September 18, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سکھر رسول بخش جونیجو کی سربراہی میں ایک ٹیم نے پنوعاقل میں زرعی ادویات و یوریا کی دکانوں پر چھاپے مارکر زرعی ادویات و یوریا کے نمونے حاصل کرلئے۔ محکمہ زراعت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ زرعی توسیع کی ٹیم نے پنوعاقل میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارکر 11زرعی ادویات اور ایک یوریا کا نمونہ لیکر پیسٹیسائیڈ اینڈ فرٹیلائزر ٹیسٹنگ لیبارٹری کو ارسال کردیا ہے جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔