بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عملی طور پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا، مفتی عبدالمجید

September 18, 2018

بر منگھم ( پ ر) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو عملی طور پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتلِ عام کھلی ریاستی دہشت گردی اور اعلا نیہ جنگ ہے۔گذشتہ دو دنوں میں آٹھ نہتے نوجوانوں کی شہادت کے واقعات سے بھارت کا خوفناک چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا۔ وقت آ گیا ہے کہ اقوامِ عالم اس کھلی ریا ستی دہشت گردی کے خلاف آ واز بلند کریں۔ پاکستان کی نئی حکومت کو چا ہئے کہ وہ اقوامِ متحدہ میں پورے دلا ئل کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھائے اور بیرونی دنیا میں پھیلے ہو ئے ہمارے سفارت کار اپنی ملی و قومی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہو ئے حقوقِ انسانی کے اداروں کو بھارت کے عزائم سے آ گا ہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیربر طا نیہ کے سیکرٹری جنرل مفتی عبدا لمجید ندیم نے اپنے بیا ن میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نما ئندے کا اقوامِ متحدہ کو بھیجا گیا مکتوب اس با ت کو ثابت کرنے کے لیے کا فی ہے کہ اگر ظلم کے اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو ہزاروں بے گنا ہ کشمیری قتل اور لاکھوں معذور ہو سکتے ہیں اور یہ سب کچھ ایک انسانی المیے کے مترادف ہوگا۔ اس صورتِ حال میں اگر اقوامِ متحدہ کا ادارہ خاموشی تماشائی بنا رہا تو بھارت کے مظالم میں مزید اضافہ ہوگا جو انسانیت کی تذلیل کے مترادف ہو گا لہٰذا وقت آگیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا ادارہ کشمیر کے لیے اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرائے تاکہ ظلم کے اس سلسلے کو روکا جا سکے۔ مفتی عبدالمجید ندیم نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو روکنا بھا رت کے بس کی با ت نہیں ہے اس لیے کہ کشمیریوں نے عزم کر رکھا ہے کہ وہ آزادی سے کم کسی بھی با ت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اس کا سب سے بڑا ثبوت پورے کشمیر کے طول و عرض میں ہونے والی ہڑتال ہے جو مظلوموں کو حوصلہ دے رہی ہے کہ عوام الناس مکمل طور پر اُن کے ساتھ ہیں۔