سات محرم کے ماتمی جلوس کے موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈالا جائیگا

September 18, 2018

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے آج سات محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر اور شہریوں کی سہولت کے لیئے ٹریفک پلان جاری کر دیا اس موقع پر 2ڈی ایس پیز،10انسپکٹرز،250 ٹریفک وارڈنز اور 20ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی دیں گے۔ جلوس کے راستوں کو کلیئر رکھنے کے لیئے مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز لگا کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشر ف نے بتایا کہ بوقت جلوس حاجی چوک ،کری روڈ، سروس روڈ ، چراہ روڈ نزد صادق آباد چوک، راجہ اشرف روڈ ،آفندی کالونی، سڑک بالمقابل ائیر پورٹ سکیورٹی فورس ہیڈ کوارٹر ز، راول روڈٹرن ،مری روڈ، تھانہ نیب چوک، کارنر اسلامک شہد سینٹر مری روڈ، امر پورہ چوک، چاہ سلطان، طہماسپ آبادچوک، گلاس فیکٹری، ڈھوک حکم داد، مکھا سنگھ، ناز سینما مری روڈ، کوہاٹی بازار، بالمقابل تھانہ وارث خان، ظفرالحق روڈ، حمید خان روڈ نزد الفاروق ہوٹل، گلستان سینما، نیشنل بنک مری روڈ، ڈی اے وی کالج روڈ ، چائینا مارکیٹ، فوارہ چوک، مشرق ہوٹل، ناولٹی سینما،گنجمنڈی روڈ،سبزی منڈی راجہ بازار، نمک منڈی، موچی بازار، کلاں بازار ، ہملٹن چوک، بانساں والا چوک، پرانا قلعہ، پل شاہ نذر، پیر چوہا روڈ، بنی چوک اور روشن بیکری چوک سے ٹریفک کو ڈائیورٹ کرتے ہوئے متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا۔