فروری میں امریکا اور چین کے ساتھ کثیرملکی فوجی مشقیں کرینگے،سربراہ پاک بحریہ

September 18, 2018

کراچی (نیوزڈیسک) پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کہا ہےکہ فروری میں کثیرملکی فوجی مشقیں کرینگے،مشقوں میں امریکااورچین نیوی دستےشریک ہوں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کہا کہ امریکا،بھارت کےدرمیان لوجسٹک میمورنڈم آف ایکسچینج کامعاہدہ ہوا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکاہمارے ساتھ مشقیں کرناختم کرے،ہماری ان مشقوں میں امریکااورچین نیوی دستےشریک ہوں گے، پریس کانفرنس کے موقع پر امریکامیں پاکستانی سفیرعلی جہانگیرصدیقی بھی شریک تھے۔