محرم الحرام کے حوالے سے پلان جاری کر دیا ہے،ڈپٹی کمشنر

September 18, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے سول ڈیفنس ونگ نے محرم الحرام کے حوالے سے پلان جاری کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کا عملہ نویں اور دسویں محرم کو برآمد ہونے والے تمام جلوسوں کے روٹ کی ٹیکنیکل سوپینگ کرے گااوربم ڈسپوزل سکوارڈ بھی سویپنگ کو جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ناصر باغ میں ایمر جنسی کنٹرول سنٹر ہو گااورکنٹرول سنٹر 24گھنٹے فنکشنل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول سنٹر میں شفٹ وائز ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں اور500سے زائد مرد و خواتین رضا کار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس تمام جلوسوں میں رضا کاروں کو کنٹرول کرنے اور ان کی چیکنگ کیلئے فوکل پرسن نامزد کر رہے ہیں۔ڈی سی لاہور کیپٹن انوار الحق نے سی ڈی آفیسر قاری شیر عالم کو تمام معاملات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔