کچی آبادیوں کےاین او سی جاری کرا کے حقوق ملکیت دلائے جائیں،فیڈریشن آف کچی آبادیز

September 18, 2018

لاہور(نمائندہ خصو صی)فیڈریشن آف کچی آبادیز پنجاب کا ایک خصوصی اجلاس زیرصدارت مرکزی صدرچوہدری ظفر اقبال جتالامنعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعطم پاکستان۔ وزیر اعلی پنجاب اور سینیئروزیر پنجاب بلدیات جناب عبدالعلیم خان صاحب سے پُر زور اپیل ہے کہ سابقہ حکومت نے جو کچی آبادیوں کے مارکیٹ مقرر کرکے ظلم کیا ہے ختم کیا جائے۔ محکمہ ریلوے کی71 کچی آبادیوں ۔ ہندو88 اور16 مسلم اوقاف کی بقایا کچی آبادیوں کےاین او سی جاری کرا کے حقوق ملکیت دلائے جائیں۔