کنٹونمنٹ انتظامیہ نے متعدد ہوٹل مالکان پر جرمانے عائد کردیئے

September 18, 2018

پشاور(سٹی رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے صفائی کی ناقص صورتحال ‘ گرانفروشی اور تجاوزات قائم کرنے پر متعدد ہوٹل مالکان پر جرمانے عائد کردیئے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے ہانگ کانگ ‘ حلیم گھر ‘ خیبر افغان ہوٹل ‘ فوڈ ڈسٹرکٹ ‘ جان حلیم اور دیگر کے دورے کئے ۔ دوروں کے موقع پر ریسٹورنٹ میں خوراک کا سامان کھلا رکھنے جبکہ کولڈ ڈرنکس کے نرخ عام ریٹ سے زیادہ وصول کرنے ‘ کچن میں فلٹر لگا کر صاف بوتل بھر کے بیچنے ‘ فریزروں کی صفائی کی ناقص صورتحال اوور خراب سبزی رکھنے ‘ کم وزن روٹی فروخت کرنے پر متعدد ریسٹورانٹ مالکان پر جرمانے عائد کردیئے اسی طرح اقبال بر گر صدر روڈ کا بھی دورہ کیا جہاں پر بریڈ پر ایکسپائری تاریخ نہ ہونے پر نوٹس جاری کردیا جبکہ حسن دہی بھلے کے ورکروں کو ہیڈ کور اور دستانے وغیرہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ۔ کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے چھ ہوٹل و فاسٹ فوڈ مالکان کو نوٹسز جاری کر کے کل عدالت طلب کرلیا جن کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔