فروری میں کثیرالملکی فوجی مشقیں ہوں گی، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

September 18, 2018

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ فروری میں ہونے والی کثیرالملکی فوجی مشقوں میں پاکستان کے ساتھ امریکا اور چینی نیوی کے د ستے بھی شریک ہوں گے۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی امریکی شہر واشنگٹن میں پریس کانفرنس کر رہے تھے،امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی اقدام کے سبب پاکستان کو سی بیسڈ نیو کلیئر ڈیٹرینس رکھنا ہوگی۔