پارلیمانی کمیشن پر وزرا،اپوزیشن ارکان پارلیمان کی رائے

September 18, 2018

الیکشن 2018ء میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کے حوالے سےوزاراء اور اپوزیشن ارکان پارلیمان کی رائے سامنے آگئی ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو نرسری کے بچوں کی پچھلی سیٹوں پر شور مچانے سے کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے کمیشن بن رہا ہے ،اپوزیشن اب کچھ محنت کرکے ثبوت بھی پیش کریں ۔

پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے بنانے گئے کمیشن کی شفافیت کےلئے اس کا سربراہ اپوزیشن سے مقرر کیا جائے۔

اے این پی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ ماننا جمہوریت کی فتح ہے، شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو دھاندلی سے نجات کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پارلیمانی انکوائری کمیشن میں الیکشن کمیشن ،نادرا سمیت دیگر اداروں سے بھی تحقیقات کی جانی چاہیے۔