لیاقت بلوچ کل کراچی پہنچیں گے

September 19, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ 20 ستمبر کو سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ اپنے دورے کے دوران دعوتی و تنظیمی جائزے کے علاوہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ٹھٹھہ، حیدرآباد، میرپور خاص، سانگھڑ و مٹیاری اضلاع کے تحت منعقدہ ضلعی تربیتی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔