شاہ فیصل، فراڈ میں ملوث موٹر سائیکل کمپنی کا مالک گرفتار

September 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل پولیس نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث موٹر سائیکل دینے والی کمپنی کے مالک کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق شاہ فیصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں ایک کمپنی کھولی تھی جس میں شہریوں کو لالچ دیا گیا تھا کہ نئی موٹر سائیکل صرف 25ہزار روپے میں دی جائے گی اور ایک ممبر بننے کے بعد مزید 3ممبر بنوانے پر موٹر سائیکل دی جائے گی جبکہ اسی لالچ میں شہریوں نے کروڑوں روپے کمپنی میں لگائے تھے جس کے بعد ملزم کمپنی بند کر کے رقم لے کر فرار ہو گیا تھا ،ملزم کے خلاف متعدد افراد نے تھانے میں درخواستیں دی تھیں، ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔