مقامی تاجروں کی جانب سے قیمتی پتھروں کی سالانہ نمائش کا انعقاد

September 19, 2018

کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان کے مختلف علاقے قیمتی پتھروں کے ذخائر کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہیں اور خاص طور سے زمرد اور روبی کی وہ اقسام بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں جو عالمی سطح پر مہنگی ترین تصور ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرمانین ، گارنیٹ ، ٹوپاز ، ایکوا میرین اور بے شمار قیمتی پتھروں کے ذخائر پاکستان میں پائے جاتے ہیں ۔ ان قیمتی پتھروں اور اس شعبے سے وابستہ افراد کی ترقی اور فروغ کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی تاجروں نے ایک نمائش کا اہتمام کیا ۔ جہاں پاکستان کے پہاڑوں سے نکالے گئے قیمتی پتھر تراش خراش کے بعد نمائش کیلئے پیش کئے گئے ۔ ایونٹ میں پتھروں کے کاروبار سے وابستہ تاجر حکومتی سرکاری سرپرستی نہ ملنے پر شکوہ کناں بھی نظر آئے ۔ یاقوت ، عقیق ، روبی اور مرجان میں لوگوں نے خوب دلچسپی لی ۔ نمائش میں آنے والوں کو دلکش نگینے خوب بھائے ۔ پتھروں کی سالانہ بڑی نمائش میں تاجر نے نگینوں سے سجا بلا فروخت کر کے رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان بھی کیا ۔ دوسری طرف تاجروں نے حکومتی سرپرستی نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا ۔