آزادکشمیر میں تبدیلی کی باتیں کرنے والوں کو انتظار کرنا ہوگا، راجہ نصیرخان

September 19, 2018

ابرمنگھم (آصف محمود براہٹلوی)آزاد کشمیر میں تبدیلی کی باتیں کرنے والوں کو مزید انتظار کرنا ہوگا، ہم عوامی مینڈیٹ کیساتھ اقتدار میں ہیں، کسی کی خواہش پر چھوڑ نہیںسکتے۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو پوری پارلیمانی پارٹی کا اعتماد حاصل ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے آزاد کشمیر میں گزشتہ ڈھائی برس میں کئی ترقیاتی کام کئے ہیں، عوام آنے والے وقت میں بھی ن لیگ پر اعتماد کریں گے۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے مشکل وقت میںپارٹی اور خاندان کو سہارا دیا، سازشوں کا مقابلہ کیا، بحالی جمہوریت کیلئے انکی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیںگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیربلدیات آزاد حکومت ریاست جموںو کشمیر راجہ نصیراحمد خان نے برمنگھم میں سہنبہ آزاد کشمیر کے حاجی راجہ محمد یعقوب، راجہ تجمل نوابی صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برمنگھم کے بھائی اور صدر PML-Nمڈلینڈ راجہ امجد خان اور راجہ قیصر قیوم کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنما راجہ ثقلین خان، ممبرراجہ رزاق خان، چوہدری محمد خان، کونسلر راجہ وسیم ظفر، راجہ اعظم خان، راجہ لیاقت، چوہدری شوکت، چوہدری ارشاد عزیز، چوہدری اسلم آزاد، چوہدری محمد سعید، مہربان حسین، راجہ مقصود خان ایلزبری، راجہ محمد خان اور دیگر موجود تھے۔ وزیربلدیات راجہ نصیر احمد خان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں جب مسلم لیگ ن پر مشکل کی گھڑی تھی تو بیگم کلثوم نواز سیاسی میدان میںآئیں اور مارشل لاء کا مقابلہ کیا بلکہ اپنی جان خطرے میںڈال کر جدوجہد کی۔ مسلم لیگ ن کو انکی وفات سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیربلدیات کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کسی کی خواہش پر نہیں آئے گی۔ ہم عوامی مینڈیٹ لے کر حکومت میں آئے ہیں، تبدیلی کے خواب دیکھنے والوںکو آزاد حکومت کے آئینی مدت کے اختتام تک انتظار کرنا ہوگا، الیکشن ہوں گے عوام جس کو بھی مینڈیٹ دیںگے وہ حکومت بنائے گا، کوئی عدم اعتماد نہیںآنے والی ہمیں 49ممبران میں سے 39کی حمایت حاصل ہے ہم ڈٹ کر سازشوں کا مقابلہ کریںگے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلا تخصیص آزاد خطہ میں ترقیاتی کام شروع کررکھے ہیں۔ آئینی مدت کے اختتام تک تعمیر وترقی کے حوالے سے عوام تبدیلی محسوس کریںگے۔