جامعہ کراچی، ایمپلائز ایسوسی ایشن کا نیب ایڈوائزری رپورٹ پر عمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات

September 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے جامعہ کراچی کی جانب سے نیب ایڈوائزری رپورٹ پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جنرل باڈی اجلاس میں کہا گیا کہ نیب نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین دوبارہ تعینات نہ کیا جائے۔ جب کہ غیر تدریسی عہدوں پر غیر تدریسی افسران کو تعینات کیا جائے۔ تاہم صورتحال اس کے برعکس ہے، نائب صدر سفیر محمد نے کہا کہ جامعہ کراچی سن کوٹہ، تنخواہ کا 20 فیصد حج کوٹے میں اسپیشل الائونس، ٹیکنیکل پوسٹوں پر 2 گریڈ، معذوری الائونس 1000 روپے، میڈیکل الائونس 3000 سے 3750 میں اضافہ، چوکیداری الائونس 2000 سے بڑھا کر 3000 کرے اور ۔ سینٹرز و انسٹی ٹیوٹس کے ملازمین اور ان کے بچوں کے سابقہ قانون کے تحت فیسوں میں معافی جامعہ ملازمین کے طرز پر دی جائے۔ صدر محمد فرحان خان نے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندے کو سنڈیکیٹ کے ذریعے کمیٹیوں سے نکالنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جب کہ 200 میں رجسٹرار کے نوٹیفیکیشن کے تحت یہ نمائندگی حاصل تھی ۔