قاضی احمد کے رہائشیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

September 19, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قاضی احمد کے رہائشیوں نے مطالبات کے حق میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رحمان علی شاہ‘ ذیشان شاہ اور دیگر نے کہا کہ ایک برس قبل رحیم شاہ کو اغوا کیا گیا جس میں جام چنگیز اور دیگر افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاملے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے مگر متعلقہ تھانے کی پولیس نے نہ تو مغوی کو بازیاب کرایاہے اور نہ ہی اغواکاروں کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور مغوی رحیم شاہ کو بازیاب کرایا جائے اور اغوا کاروں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔